مونگ گوشت بنانے کی ترکیب

0 34

Ingredients – اجزاء 1 گوشت آدھا کلو2 ثابت مونگ ڈیڑھ پیالی3 نمک حسب ذائقہ4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ5 پیاز دو عدد درمیانی6 لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ7 ہلدی ایک چائے کا چمچ8 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ9 ٹماٹر دو سے تین عدد10 ہری مرچیں تین سے چار عدد11 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions – تیار کرنے کی ترکیب 1سب سے پہلے مونگ کو صاف دھو کر تین پیالی گرم پانی میں ایک گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔پیاز،ٹماٹر اور ہری مرچوں کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔2پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور پیاز کو سنہرا فرائی کرلیں۔3اس میں ادرک،لہسن،لال مرچ،ہلدی،ٹماٹر اور گوشت ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور درمیانی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں۔4جب پانی خشک ہو جائے تو اچھی طرح تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں اور بھگوئے ہوئے مونگ کو پانی سمیت اس میں شامل کردیں۔اچھی طرح مکس کرکے ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت مکمل طور پر گل جائے۔5ہری مرچیں اور بھنا ہوا کٹا ہوا زیرہ ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے ساٹ منٹ دم پر رکھ کر اتار لیں۔
ایک تبصرہ چھوڑ دو
بریکنگ نیوز