آسٹریلیا میں ’’بلبلہ گھر‘‘ برائے فروخت

0 64

کوینزلینڈ: (اردونیوز)آسٹریلیا میں ایک عدد ’’بلبلہ گھر‘‘ برائے فروخت ہے جس کی ابتدائی قیمت ’صرف‘ دس لاکھ آسٹریلین ڈالر (12 کروڑ پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔ اپنے پورے احاطے سمیت، یہ پورا گھر کئی ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے اس لیے یہ کوئی برا سودا نہیں۔
خاص بات یہ ہے کہ اس میں مرکزی عمارت کا ہر حصہ اور ہر کمرہ ایک بلبلے کی شکل میں، بالکل گول بنایا گیا ہے۔ دور سے دیکھنے پر ایسا لگتا ہے جیسے بہت سارے دیوقامت انڈے ایک ساتھ زمین پر رکھ دیئے گئے ہوں۔

انڈوں کی گولائی اتنی مکمل ہے کہ ان میں نصب کھڑکیاں دیکھ کر گمان ہوتا ہے جیسے آنکھ کی بہت بڑی بڑی پتلیاں ہوں۔

Latest Urdu News
Latest Urdu News

اس گھر میں کُل 11 کمرے ہیں اور ہر کمرے کو بالکل گول بلبلے جیسی شکل دی گئی ہے جبکہ کمروں کی چوڑائی 13 فٹ سے 26 فٹ تک ہے جس کا انحصار کمروں کے استعمال پر ہے۔
Latest Breaking Urdu News
Latest Breaking Urdu News

آسٹریلیا کے صوبے کوینزلینڈ کے علاقے اپس وک میں موجود یہ ’’بلبلہ گھر‘‘ آسٹریلیا کے مشہور ماہرِ تعمیرات گراہم بریچل نے ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے۔
pakistan news in urdu
pakistan news in urdu

انہیں اس عجیب و غریب ساخت والا گھر بنانے کا خیال مریخ کےلیے تصوراتی انسانی کالونیوں کے ڈیزائن دیکھ کر آیا، جبکہ اپنے ڈیزائن کو حتمی شکل دینے کےلیے انہوں نے امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’’ناسا‘‘ سے بھی رہنمائی حاصل کی۔
news urdu pakistan
news urdu pakistan

ایک تبصرہ چھوڑ دو
بریکنگ نیوز