میاں چنوں : اے پی وی وین میلسی لنک کینال میں گر گئی

2

میاں چنوں : (رپورٹ مرزا قمر شہزاد)اے پی وی وین میلسی لنک کینال میں گر گئی وین میں سوار ایک ہی فیملی کے10 افراد کےڈوبنے کا خدشہ ۔متاثرہ فیملی شیخوپورہ سے میاں چنوں آ رہی تھی۔وین کی تلاش کا آپریشن جاری۔۔ریسکیو ذرائع

میاں چنوں : ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق تلمبہ کے نزدیک میلسی لنک کینال پل باہمن والا پر ایک اے پی وی وین نہر میں گر گئی ۔وین میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد سوار تھے ۔ متاثرہ فیملی شیخوپورہ سے میاں چنوں آرہی تھی ۔ اے پی وی وین نمبری 5690 ایل ای ای گزشتہ روزلاپتہ ہوگئی تھی۔ کیری وین میں سوار فیملی نے آخری کال عبدالحکیم کے نزدیک سے کی تھی ۔وین سوار افراد کے موبائل ڈیٹا۔آخری کال لوکیشن کے نزدیک میلسی لنک نہر کنارے گاڑی کے ٹوٹے شیشے ملے ہیں ۔ محکمہ انہار کو فوری نہر کا پانی بند کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے، ریسکیو سمیت مختلف ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں کیری وین میں حقیقی بھائی صفدر اور اعجاز ،اعجاز کی بیوی جمیلہ،بیٹیاں ثنا ،شبنم،عائشہ،صبا،دو نواسیاں امل اور دعا فاطمہ ایک عزیز گلزار سوار تھے۔تمام افراد میاں چنوں فضل کالونی کے رہائشی ہیں۔۔سرچ آپریشن کے دوران نہر سے گاڑی کا کچھ سامان بھی ملا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.