کوکنگ اور گھر داری کے رہنمائی اصول
کالے چنے کبھی ایسے آجاتے ہیں کہ جو ٹھیک طرح گلتے نہیں ہیں بہت زیادہ دیر،گلنے کے لئے چھوڑ دیں تو بھی ان میں سختی بر قرار رہتی ہے امید ہے کہ آپ کوئی اچھا سا طریقہ بتادیں گی؟سمیعہ منیر ․․․کوٹریآپ نے جو صورتحال بتائی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یا تو کالے چنے پرانے اسٹاک کے ہیں اس کا ایک حل تو یہ ہے کہ تازہ چنے منگوائیں جیسے کہ دالیں پرانی ہو جاتی ہیں تو دیر میں گلتی ہیں اور ان کا ذائقہ بھی اچھا نہیں رہتا کچھ ایسا ہی کالے چنوں کے ساتھ بھی ہے دوسری ترکیب یہ ہے کہ انہیں کم از کم چھ گھنٹے ضرور بھگوئیں یعنی کہ ابالنے سے قبل سادہ یا پھر میٹھا سوڈاملے ہوئے پانی میں بھگوئیں ممکن ہوتو تین گھنٹے بعد پانی تبدیل کردیں اور دوبارہ تازہ پانی میں بھگودیں اس دوران انہیں ڈھانپ کر رکھنا بھی اہم ہے بھگونے کا دورانیہ بڑھانے سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ اگر یہ ذرا پرانے بھی ہوں تو بھی گل جاتے ہیں لیکن بہتر یہی ہے کہ تازہ چنے ہی پکانے کو ترجیح دیں ۔