میری جان ہسپتال کے عملے نے بچائی،برطانوی وزیر اعظم

2

لندن(آن لائن )برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کووڈ انیس سے صحت یاب ہونے کے بعد اپنے پہلے بیان میں ملک کی سرکاری نیشنل ہیلتھ سروس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پچپن سالہ جانسن کے بقول ان کی جان بچانے میں لندن کے سینٹ تھومس ہسپتال کے عملے کا کلیدی کردار ہے۔ علامات بہتر نہ ہونے کے باعث برطانوی وزیر اعظم چھ
تا نو اپریل ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں تھے تاہم اس کے بعد سے ان کی حالت میں بہتری آئی ہے۔ ان کے بارے میں سرکاری اطلاع یہی ہے کہ وہ تیری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور جمعے سے خود چل پھر سے سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.