حلیم بنانے کی ترکیب

14

ایک پتیلی میں پانی ،جو اور گندم ڈال کر ابال آنے دیں،ہلکی آنچ پر 30منٹ کے لئے پکائیں۔2اب اس میں بیکنگ سوڈا ڈالیں اور ڈھکن ڈھک کر ایک گھنٹے کے لئے پکائیں ،تھوڑا ٹھنڈا ہونے پر اسے بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔3ایک اور پتیلی میں تیل ،ادرک لہسن کا پیسٹ اور بون لیس چکن ڈال کر رنگت تبدیل ہونے تک پکائیں۔ پھر اس میں سرخ مرچ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر،ہلدی ،ہری مرچ ،نمک اور دہی شامل کریں اور چکن گلنے تک پکائیں

۔4اس کے بعد اس میں فرائی پیاز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں،اس کے بعد چکن کے ریشے کرکے سائیڈ پر رکھ دیں۔5پھر اس میں بلینڈکیا ہوا جو اور گندم اور چکن کیوبز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔6اب اس میں نمک اور ابلا ہوا پانی ڈال کر دوبارہ سے بلینڈ کریں۔7اس کے بعد اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر ،جائفل اور جاوتری پاؤڈر اور چاٹ مصالحہ شامل کردیں۔8ایک فرائی پین میں تیل اور پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک فرائی کریں اور اس کو حلیم میں شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔9فرائی پیاز ،ہری مرچ، ہرادھنیا، ادرک ،چات مصالحہ اور لیموں کے ساتھ گارنش کرکے مزیدار چکن حلیم پیش کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home1/attamedi/newslive.pk/wp-includes/functions.php on line 4673