مرغ بھیل پوری بنانے کی ترکیب

14

چکن بریسٹ کی چھوٹی بوٹیاں کرکے دھولیں۔ایک پیاز،لہسن،زیرہ ،ہری مرچیں اور ہرادھنیا ملا کر پیس لیں۔
2دہی میں پسا ہوا مصالحہ،نمک،لال مرچیں اور دوکھانے کے چمچ کوکنگ آئل شامل کردیں اور چکن کو اس مصالحے سے میرینیٹ کرلیں۔
3فرائینگ پین میں اسے چار سے پانچ منٹ تیز آنچ پر فرائی کریں پھر ڈھک کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چکن اور اس کا پانی خشک ہو جائے اور چکن گل جائے۔
4املی کی چٹنی بنانے کے لئے ایک پیالی املی کا گودالے کر اس میں آدھی پیالی گڑ،نمک،آدھا چائے کا چمچ کٹی ہوئی لال مرچ اور آدھا چائے کا چمچ بھنا ہوا زیرہ ڈالیں۔ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ وہ گاڑھی سی چٹنی بن جائے۔
5ناریل کی چٹنی بنانے کے لئے آدھی پیالی پسا ہوا ناریل ،دوسے تین ہری مرچیں،آدھی گٹھی ہرادھنیا اور دو جوئے لہسن کو نمک اور چارکھانے کے چمچ لیموں کا رس ڈالتے ہوئے پیس لیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home1/attamedi/newslive.pk/wp-includes/functions.php on line 4673