رمضان کے اہم اسباق

10

بچو!رمضان کے بارے میں چند اہم باتیں تو آپ سبھی اپنے گھروں اور سکولوں میں سنتے رہتے ہیں جیسے کہ یہ اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے۔

اس با برکت مہینے میں بارگاہِ الٰہی سے رحمتوں اور برکتوں کی بار ش ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس مہینے کے روزوں کو فرض کیا ہے وغیرہ وغیرہ،لیکن بچو اس مہینے سے متعلق چند مزید اہم باتوں کے بارے میں جاننا بھی آپ سب کے لیے ضروری ہے۔رحمتوں بھرا یہ مہینہ ہمیں زندگی کے کئی اہم اسباق سکھانے آتا ہے۔آج ہم آپ کو رمضان میں سیکھنے والے دو اہم اسباق کے متعلق بتائیں گے۔
رمضان کے مہینے میں سب سے اہم سبق جو ہم سب سیکھتے ہیں وہ” صبر‘‘ ہے۔خدا نے بار بار ہمیں صبر کرنے کی تلقین کی ہے،کیونکہ انسان جب کچھ چاہنے کے باوجود خدا کی رضا میں راضی رہ کر صبر کرتا ہے تو وہ رحیم اللہ اس کے بدلے انسان کو کئی گنا عطا کر دیتا ہے۔روزے کے دوران اپنے رب کی رضا کی خاطر کئی گھنٹے بھوکے رہنا۔رب کے بتائے ہوئے وقت پر کھانا ،پینا چھوڑ دینا اور ایک مخصوص وقت پر رب کے حکم کے مطابق کھا لینا،انسان کے اندروہ صبر،برداشت اور حوصلہ پید ا کرتا ہے جس کا عادی انسان چاہ کر بھی خود کو نہیں بنا سکتا۔اس سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنے کی ہمت ملتی ہے اور ذات میں سکون پیدا ہونے لگتا ہے۔
بچو!دوسرا اہم سبق ”بُرائی سے دوری‘‘ اختیار کرنا ہے۔عام دنوں میں تو ضرورت پڑنے پر ہم جھوٹ بھی بول لیتے ہیں ،کسی کی بُرائی بھی کرتے ہیں او ر ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے بھی ہیں،لیکن رمضا ن کے مہینے کی یہ برکت ہے کہ روزے کے دوران کسی قسم کی بُرائی کرنے کو دل ہی نہیں مانتا۔روزہ دار اپنی عبادت میں مگن رہتا ہے اور کبھی کوئی بُرا خیال اس کے ذہن میں آئے بھی تو روزے کے احترام میں وہ بُرائی کرنے سے باز رہتا ہے ۔ بچو! آپ بھی اس رمضان جس حد تک ممکن ہو روزے رکھیں اور اس با برکت مہینے کی زیادہ سے زیادہ رحمتیں سمیٹیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home1/attamedi/newslive.pk/wp-includes/functions.php on line 4673