عمر اکمل پر 3سال کی پابندی صلاحیت کا ضیاع ہے :رمیز راجہ

3

یہی وقت ہے پی سی بی میچ فکسنگ کو روکنے کیلئے باقاعدہ قانون سازی کرے :کمنٹیٹر

کراچی(سپورٹس ڈیسک)سابق قومی کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے عمراکمل پر 3 سال کی پابندی کو صلاحیت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ باضابطہ قانون سازی کر کے بدعنوانی کو روکے کیونکہ اب اس کا وقت آچکا ہے ۔رمیز راجہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آخرکار سرکاری طور پر عمر اکمل بھی 3 سال کی پابندی کے ساتھ احمقوں کی فہرست میں شامل ہو گئے جو محض صلاحیت کا ضیاع ہے اور یہی وقت ہے جب پی سی بی میچ فکسنگ اور بدعنوانی کے دیگر طریقوں کو روکنے کیلئے باقاعدہ قانون سازی کرے تاکہ ملوث افراد کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جا سکے ورنہ دوسری صورت میں وہ مزید بہادری سے کارنامے دکھائیں گے ۔ واضح رہے کہ رمیز راجہ محمد عامر اور شرجیل خان کی واپسی کی بھی مخالفت کر چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.