پی سی بی کے خزانے میں تقریبا ً 5ارب روپے کی رقم کا اضافہ

4

پاکستان کرکٹ بورڈ کے خرانے میں اخراجات کے بعد 4 ارب 98 کروڑ 4 لاکھ 83 ہزار روپے سے زائد رقم کا اضافہ ہوگیا۔

لاہور(سپورٹس رپورٹر)مالی سال 2018 سے 2019 میں پی سی بی کے اثاثوں کی مالیت 14 ارب 74 کروڑ 86 لاکھ 1 ہزار 780 روپے تھی ، ایک سال میں پی سی بی کی آمدنی 11ارب 24کروڑ ،82 لاکھ 51 ہزار 6 سو 95 روپے رہی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی سی بی کو ہوم سیریز کے انعقاد سے 3 گنا فائدہ ہوا۔ پی سی بی کے پاس ہوم اور نیوٹرل وینیوز سے 4 ارب 40 کروڑ 72 لاکھ91 ہزار 197 کی رقم جمع ہوئی۔ ٹورنامنٹس میں شرکت کرکے پی سی بی نے 5 ارب 60 کروڑ 56لاکھ 77 ہزارہ کمائے جبکہ سپانسرز نے 23 کروڑ83لاکھ 54 ہزاردئیے اور کرائے کی مد میں پی سی بی کو4 کروڑ،88 لاکھ 17 ہزار روپے ملے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.