پیداوار کم ،طلب برقرار،ایل پی جی کی قیمت بڑھنے کا امکان

13

یومیہ دو ہزار ٹن کے لگ بھگ پیداوار گھٹ کر ایک ہزار ٹن کی سطح سے بھی گر گئی

کراچی(رپورٹ:مظہر علی رضا)دنیا بھر میں تیل کی پیداوار میں کمی کے باعث ایل پی جی کی پیداوار میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ طلب برقرار رہنے کے باعث مقامی سطح پر ایل پی جی کی قیمت میں10تا15روپے کلو اضافے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں نرخوں میں کمی کے بعد تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں کمی کے اثرات ایل پی جی کی پیداوار پر بھی پڑے ہیں جس کے باعث ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے امکانات ہیں۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے بانی چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق پاکستان میں بعض ریفائنریوں کی بندش کے باعث ایل پی جی کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے اور ایل پی جی کی یومیہ2ہزار ٹن کے لگ بھگ پیداوار گھٹ کر ایک ہزار ٹن کی سطح سے بھی گر گئی جبکہ ایران سے بھی ایل پی جی کی درآمد بند ہے ، عرفان کھوکھر نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی کنٹریکٹ پرائس میں237ڈالر فی ٹن سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی ایل پی جی کی فی کلو قیمت10تا15روپے تک بڑھ سکتی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں150اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں400روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home1/attamedi/newslive.pk/wp-includes/functions.php on line 4673