بائیکو پٹرولیم کے منافع میں کمی ، 1.2ارب روپے ریکارڈ

10

کمپنی کی مجموعی فروخت 192.1ارب ،خسارہ 2.67ارب روپے ہوگیا

کراچی(بزنس رپورٹر)بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ( بی پی پی ایل) نے 31مارچ 2020 کو ختم ہونے والی 9 ماہ کی مدت کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے ۔کمپنی کی مجموعی فروخت 192.1 ارب رہی ،گزشتہ سال کی اسی مدت میں فروخت 182.9 ارب رہی تھی ۔شرح تبادلہ کے منفی اثرات اور اسٹاک کے فروخت نہ ہونے کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں مجموعی منافع ایک سال قبل کے 3 ارب روپے سے کم ہو کر 1.2ارب روپے رہ گیا۔ بینکوں کے باہمی قرضوں پر منافع کی شرح (KIBOR ریٹ) میں اضافہ کے باعث مالیاتی اخراجات بڑھ گئے ۔ ان عوامل کے نتیجہ میں کمپنی کاخسارہ 2.67 ارب روپے (50 پیسے فی حصص) ہوگیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.