پاکستان میں24گھنٹوں میں 751نئے کیسز ،20اموات

10

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 301 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 79 تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 751 کیسز اور 20 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 5 ہزار640 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 4,956، خیبرپختونخوا 1,984، بلوچستان 853، اسلام آباد 261، آزاد کشمیر 65 اورگلگت بلتستانمیں 320 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 3 ہزار 233 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 104 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 85، پنجاب میں 91، بلوچستان 14، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔کورونا وائرس سے متاثرہ 78 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 1 لاکھ 57 ہزار 223 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے عوام اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے مساجد میں زیادہ سے زیادہ پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.


Notice: ob_end_flush(): failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home1/attamedi/newslive.pk/wp-includes/functions.php on line 4673